Al-SaalimTourism
SAGAMNER, MAHARASHTRA, INDIA
بلاگ پر واپس پیغام محبت

پیغام محبت

Mufti Saalim khan ishaati حالات حاضرہ 26 Aug 2026 149 ویوز

*نکاح، محبت ہے غلامی نہیں*

ایک ماں برسوں شوہر کے ظلم سہتی رہی۔ شوہر کبھی غصے میں ہاتھ اٹھاتا، کبھی سخت الفاظ سے دل توڑتا، مگر وہ ہر بار یہی کہتی:

“بچوں کی خاطر گھر بچانا ہے۔”

بیٹی بڑی ہوئی تو ایک دن ماں کے پاس آکر بولی:

“امی! اگر میرے شوہر نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا تو کیا میں بھی آپ کی طرح خاموش رہوں؟”

ماں خاموش ہوگئی۔ اسے پہلی بار احساس ہوا کہ اس کی خاموشی نے شاید بیٹی کو بھی ظلم برداشت کرنا سکھا دیا ہے۔

اس نے بیٹی کا ہاتھ پکڑا اور کہا:

“بیٹی! صبر کا مطلب ظلم کو قبول کرنا نہیں۔ نکاح محبت، عزت اور سکون کا نام ہے، غلامی کا نہیں۔”

اسلام عورت کو ظلم سہنے کا پابند نہیں کرتا۔ شوہر پر لازم ہے کہ بیوی کے ساتھ حسنِ سلوک کرے۔ اگر رشتہ مسلسل ظلم اور اذیت بن جائے اور اصلاح کی صورت نہ رہے تو شریعت نے عورت کے لیے علیحدگی کے راستے بھی رکھے ہیں۔

اسی لیے بیٹیوں کو صرف گھر بسانا نہیں، اپنی عزت اور حقوق کی حفاظت کرنا بھی سکھائیں۔

اور بیٹوں کو صرف مرد بننا نہیں، اچھا انسان بننا سکھائیں۔

کیونکہ اچھا شوہر گھر کو جنت بنا سکتا ہے، اور ظالم شوہر اسی گھر کو جہنم بنا دیتا ہے۔

 منقول 

 

اگر آپ بھی عمرہ جانا چاہتے ہو تو رابطہ کریں۔۔

9730978612